Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کی ڈوریں بیوقوفوں کے ہاتھ میں ہیں،زرداری

حیدر آباد... پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میاں صاحب شیر بنیں اگر آپ کے ساتھ سازش ہورہی ہے تو براداشت کریں، ہم نے پہلے بھی ساتھ دیا تھا لیکن آپ نے ہماری پیٹھ میں خنجر گھونپا اور ہمارے لوگوں کو تنگ کیا۔ ہماری دعا ہے کہ اسمبلی 5 سال پورے کرے۔دیکھتے ہیں جے آئی ٹی کیا رپورٹ جمع کراتی ہے ۔کھپرو میں عوامی اجتماع خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ڈوریں ان بیوقوفوں کے ہاتھ میں ہے جو سریا بیچنا جانتے ہیں اور نہ حکومتیں چلانا جانتے ہیں۔ یہ سی پیک سمجھتے ہیں اور نہ چین کے ساتھ اتحاد سمجھتے ہیں۔ دنیا صرف آگے جارہی ہے اور یہ پیچھے جارہے ہیں۔ زرداری نے کہا کہ نیب والے ہمیں روز تنگ کرنے کے لئے آتے ہیں لیکن جو ضیاء الحق کے مارشل لا سے نہیں ڈرے وہ نیب سے کیا ڈریں گے۔ انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان چلانے اور کرکٹ کھیلنے میں بہت فرق ہے۔جب وقت آئے گا ہم انہیں دکھائیں گے اور بتائیں گے۔پاکستان چلا کردکھائیں گے۔

 

شیئر: