Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر نے لیبیا اور شام میں دہشت گردوں کو 20لاکھ ہتھیار فراہم کئے

ریاض- - - - - اسٹاکہوم انٹرنیشنل سنٹر فار پیس ریسرچ نے واضح کیا ہے کہ قطر نے شام اور لیبیا میں خونریزی کرانے کیلئے 20لاکھ ہتھیار جنگجوؤں کو فراہم کئے۔ اسکائی نیوز نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا ہے کہ 100ارب ڈالر سے زیادہ مالیت کے ہتھیار 2011ء سے 2016ء کے دوران شام اور لیبیا بھجوائے گئے۔ قطر نے اپنی دفاعی ضرورت سے 245فیصد زیادہ ہتھیار درآمد کئے۔ اٹلی اور امریکہ نے قطر کو اسلحہ مہیا کیا۔ ٹینک اور طیارہ شکن ہتھیار 2012ء میں خریدے گئے۔ فرانس،جرمنی، اٹلی اور امریکہ اسلحہ فراہم کرنے والوں میں شامل تھے۔ زیادہ تر ہتھیار لیبیا پہنچائے گئے جبکہ 2011ء سے 2016ء کے دوران 8لاکھ 80ہزار بھاری ہتھیار قطر نے لیبیا کو مہیا کئے۔ شام میں مسلح جماعتوں کو زیادہ تر ہتھیار ترکی کے ذریعے دلائے گئے۔

شیئر: