نئی دہلی۔۔۔۔بی سی سی آئی ، سری لنکا کے آئندہ دورے سے پہلے نئے کوچ کا اعلان کردیگی۔ یہ دورہ حالیہ دورہ ویسٹ انڈیز سے زیادہ چیلنجنگ ہوگا۔ بی سی سی آئی کے سینیئر عہدیدار راجیو شکلا نے کہا کہ سابق کوچ انیل کمبلے نے ہی ٹیم انڈیا کی مزید کوچنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور ہم سری لنکا کے دورے سے قبل ٹیم انڈیا کے نئے کوچ کے نام کا اعلان کرینگے۔واضح رہے کہ سری لنکا کے دورے میں 3ٹیسٹ میچ، 5ون ڈے اور ٹی 20کھیلے گی۔ یہ دورہ 26جولائی سے شروع ہوگا اور 16اگست تک جاری رہے گا۔