Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نہال ہاشمی تقریر کیس، انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل

کراچی... کراچی کی سیشن عدالت نے سینیٹر نہال ہاشمی کے کیس کا چالان انسداد دہشت گردی کورٹ میں جمع کرانے کا حکم دے دیا۔سیشن عدالت نے کیس کی سماعت کی۔ پولیس نے مقدمے کا چالان پیش کیا۔ جس میں انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ عدالت نے چلان کا جائزہ لینے کے بعد تفتیشی افسر کو کیس کا چالان اے ٹی سی میں جمع کرانے کا حکم دیا۔دریں اثناءسینیٹر نہال ہاشمی نے سپریم کورٹ میںکراچی میں زیر سماعت فوجداری مقدمے کی کارروائی روکنے کے لئے نئی درخواست دائر کردی۔

 

شیئر: