حیدرآباد - - - - - -امرناتھ یاترا کے دوران بس میں گیس سلنڈر کے پھٹ پڑنے کے واقعہ میں دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش کے 2افراد ہلاک ہوگئے۔اس واقعہ میں 15افراد زخمی ہوئے ۔گزشتہ روز کی سہ پہر کلگام ضلع کے قاضی گنڈکے حدود میں یا واقعہ پیش آیا۔اترپردیش کے رجسٹریشن والی بس میں 44یاتری جموں سے سری نگر جارہے تھے کہ یہ واقعہ پیش آیا۔مرنے والوں میں ایک کا تعلق آندھراپردیش اوردوسرے کا تلنگانہ کے کاماریڈی ضلع سے ہے۔شدید زخمی 9افراد کو قاضی گنڈکے اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔بقیہ افراد کو اننت ناگ کے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ایک ہفتہ قبل کاماریڈی ضلع کے بعض علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے بعض افراد کے ساتھ امرناتھ یاترا کیلئے گئے تھے۔زخمیوں میں کاماریڈی ضلع کے ایک اور ماچاریڈی منڈل کے مدی کنٹہ کے 2افراد کی نشاندہی کی گئی ہے۔زخمیوںمیں 9افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔اس واقعہ میںبس کو شدید نقصان پہنچا۔