ویانا (واس) انتہاء پسندی اور دہشت گردی کی حمایت سے متعلق قطر کی پالیسیوں کو طشت از بام کرنے کیلئے یورپی ممالک کے دارالحکومتوں اور اہم شہروں میں خصوصی جلوس نکالے گئے۔ اس حوالے سے بین الاقوامی مہم برائے انسداد مالی اعانت نے متعدد پروگرام ترتیب دیئے ہیں۔ منتظمین نے واضح کیا کہ جلوس کے شرکاء نے لندن، پیرس، ویانا اور بون کی سڑکوں، تجارتی مراکز ، عجائب گھروں ، سیاحتی مقامات اور بازاروں میں پھیل کر قطر کے حوالے سے پمفلٹ اور دستاویزات تقسیم کیں جن میں اعدادوشمار کی زبانی واضح کیا گیا تھا کہ قطر نے کب کہاں اور کس دہشت گرد شخصیت یا ادارے یا تنظیم کی مالی مدد کی ہے۔ یورپی ممالک کے شہریوں نے اس مہم سے غیرمعمولی دلچسپی کا اظہار کیا۔