lلندن۔۔۔وٹامن ڈی کا استعمال اگرچہ انسان کے جسم کیلئے بہت ضروری ہے اور اس سے کئی بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے لیکن اگر وٹامن ڈی کی زیادہ خوراک استعمال کی جائے تو اس سے دھوپ سے جلنے والی جلد کا علاج جلد اور بہتر طریقے سے ہوسکتا ہے۔یہ وٹامن جلد کی مرمت کرنیوالے جینز کو فعال بناتا جبکہ سوزش کو کم کرتا ہے۔ سائنسدانوں نے مختلف رضاکاروں پر تجربات کئے جس کے بعد بتایا کہ ہم نے انہیں وٹامن ڈی جتنی زیادہ مقدار میں کھلائی اس سے دھوپ سے جلنے کے اثرات زیادہ تیزی سے ختم ہوئے۔ ان تجربات میں ڈاکٹروںنے جتنی وٹامن ڈی لینے کا مشورہ دیا تھا ہم نے اس سے زیادہ خوراک اپنے مریضوں کو دی۔ اگرچہ ریسرچرز نے ابتک یہ تجویز پیش نہیں کی کہ لوگ دھوپ سے جلد جلنے کے بعد زیادہ مقدار میں وٹامن ڈی کا استعمال شروع کردیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ ابھی مزید تجربات کی ضرورت ہے۔ ایک جائزہ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ دھوپ کی وجہ سے جلد میں پڑنے والے سرخ دھبوں اور سوجن کا بھی خاطر خواہ علاج ہوسکتا ہے۔