Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تلنگانہ کے موجودہ حکمراں بد عنوانیوں میں ملوث ہوگئے،کو دنڈا رام

حیدرآباد - - - - - - تلنگانہ جے اے سی کے چیئرمین پروفیسر کودنڈارام نے سکندرآباد کے کلاک ٹاور کے قریب ’’شہیدوں کے جذبہ کی یاتراــ‘‘کے دوسرے مرحلہ کی شروعات کی۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوںنے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ تلنگانہ کے جذبہ کے مطابق کام کرنے کا وعدہ کرکے اقتدار حاصل کرنیوالے اس جذبہ کے خلاف بدعنوانیوں میںملوث ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ عوامی نمائندوںنے عوام کے مسائل کو نظر انداز کردیا ہے۔حکومت کوچاہئے کہ وہ ذمہ داری کے ساتھ کام کرے۔انہوںنے کہاکہ ریاست میں خراب صورتحال اتنی جلد نہیں آنی چاہئے تھی ،جمہوری طورپر تلنگانہ کی تعمیر ہونی چاہئے۔ انہوںنے زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے متحد ہونے کاوقت آگیا ہے۔انہوںنے کہاکہ سدی پیٹ میں شہیدوں کو خراج پیش کیا جائے گااور سرسلہ ضلع میں مُستاباد ،گمبھیر راؤپیٹ اور دوسرے علاقوں کا احاطہ کیاجائے گا۔انہوںنے کہا کہ اس یاترا کے لئے عوام مکمل طورپر حمایت کریں ۔ کودنڈارام جنہوں نے تلنگانہ کو ریاست کادرجہ دلانے کی تحریک میںبڑھ چڑھ کر حصہ لیا ، کہا کہ تمام کو مل کر اس یاترا کو کامیاب بنانے کی ضرورت ہے۔یہ یاترا اتوار اور پیر کو بھی جاری رہے گی۔اس موقع پرجے اے سی لیڈروں اورکارکنوںکے علاوہ دیگر تنظیموں کے لیڈر اور کارکن بھی موجود تھے۔

شیئر: