حیدرآباد- - - - -ریاستی دارالحکومت سے واپسی کے دوران آندھراپردیش کے ضلع پرکاشم میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے3 افراد موقع پر ہی ہلاک اور دیگر 6زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ ہفتہ کی صبح پرکاشم ضلع کے گڈلورو منڈل کے موچرلہ علاقہ میں اُس وقت پیش آیا جب ان کی کار ٹہری ہوئی لاری سے ٹکرا گئی ۔زخمیوں کو علاج کیلئے فوری طورپر کاوالی کے سرکاری اسپتال منتقل کردیا گیا۔یہ افراد حیدرآباد میں رشتہ داروں سے ملاقات کے بعد کاوالی جارہے تھے ۔مرنے والے افراد اور زخمیوں کا تعلق ضلع نیلور کے کاوالی سے ہے۔زخمیوں میں 3 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔اس حادثہ میں کارکے ساتھ ساتھ لاری کو بھی نقصان پہنچا ۔اطلا ع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔