ریاض(نیوز ڈیسک) قطری نیوز چینل الجزیرہ نے موسمیات کی خبروں میں خلیج عربی میں ’’عربی‘‘ کا لفظ حذف کردیا ہے۔ قطری حکام کی ایما پر الجزیرہ چینل نے خلیج عربی میں ’’عربی ‘‘ کا لفظ نکال کر ایران کو خوش کرنے کی کوشش کی ہے۔ خبروں میں صرف خلیج کا لفظ استعمال کیا جانے لگا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ قطری حکام ایران کے نقش قدم پر چل رہے ہیں جو خلیج عربی کو خلیج فارس لکھتے ہیں۔