Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہلو خان کے گھروالوں کی خود کشی کی دھمکی

نئی دہلی۔۔۔۔راجستھان کے کسان پہلو خان جنہیں گئورکشکوں نے زدوکوب کرکے ہلاک کردیاتھا۔ لواحقین نے واقعہ کے متعلق کی جانے والی تحقیقات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دھمکی دی کی اگر ملزمان کو ضمانت ملی توہم اجتماعی خود کشی کرلیں گے۔ بھومی ادھیکار اندولن کے زیر اہتمام منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پہلو خان کے چچا حسین خان نے کہا کہ تحقیقات سست روی کا شکار ہے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ جلد ملزمان کو ضمانت دیدی جائیگی۔ اگر ایسا ہوا تو ہمارے گھر کے تمام لوگ عدالت میں اجتماعی خود کشی کرلیں گے۔ حسین نے مزید کہا کہ وکلاء راشٹریہ سیوک سنگھ اور بجرنگ دل سے خوفزدہ ہیں۔ یاد رہے کہ یکم اپریل کو پہلو خان کو راجستھا ن کے شہر الور میں گئو رکشکوں نے گایوں کی تسکری کے الزام میں زدوکوب کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ پہلو خان کے دونوں بیٹے اجلاس میں موجود تھے جنہوں نے کہا کہ حکومت نے فرقہ وارانہ ماحول برپا کررکھا ہے ۔ ارشد نے کہا کہ گائے کے نام پر نہ صرف یہ کہ مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے بلکہ یہ ہندو مسلم اتحاد کو کمزور کرنے کی سازش ہے۔

شیئر: