قاہرہ۔۔۔۔مصری وزیر خارجہ سامح شکری نے کہا ہے کہ انسداد دہشتگردی کے علمبردار 4ممالک مصر، سعودی عرب، امارات و بحرین ، قطر کو دہشتگردی کی حمایت کی پالیسی بدلنے پر آمادہ کرنے کا عزم کرچکے ہیں۔ مصری وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ شکری سے یورپی یونین میں خارجہ پالیسی کی نمائندہ فیڈریکا مودی رینی نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا تھا۔ قطر کا بحران زیر بحث آیا۔ شکری نے واضح کیا کہ چاروں عرب ممالک قطر کو دہشتگرد تنظیموں کی فنڈنگ ، پناہ دینے اور حمایت کرنے کی پالیسی سے باز رکھنے کے سلسلے میں پر عزم ہیں۔ عرب ممالک کو یقین ہے کہ خطے کے استحکام کو متزلزل کرنے میں قطر کا ہاتھ ہے۔