جدہ۔۔۔۔ٹویٹر کے اکاؤنٹ سے تمیم آل ثانی نے 11ستمبر کے طیارہ حملوں کی حمایت میں جاری کردہ جملے حذف کردیئے۔’’تمیم آل ثانی‘‘کے نام سے ٹویٹر کے اکاؤنٹ پر 2012کے دوران 11ستمبر کے طیارہ حملوں پر پسندیدگی کا اظہار کیا گیا تھا۔ اس میں کہا گیا تھا کہ اسامہ بن لادن اور عربوں نے ورلڈ ٹریڈ سینٹر گراکر امریکہ کو ہلادیا۔تبصرے کے آخر میں مسکراتے ہوئے چہرے کی پوسٹ موجود تھی۔