Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

توہین عدالت کیس، نہال ہاشمی پر فرد جرم عائد

اسلام آباد... سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں نہال ہاشمی پر فرد جرم عائد کر دی ۔کیس کی سماعت جسٹس اعجازافضل کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی۔ سماعت کے دوران نہال ہاشمی کی تقریر کا متن پڑھ کرسنایا گیا۔ جسٹس عظمت سعید نے استفسار کیا کہ یہ تقریر آپ نے ہی فرمائی۔ وکیل نہال ہاشمی نے جواب دیا کہ یہ تقریر کاحصہ ہے لیکن جس طرح پیش کیا گیا ویسے نہیں۔ تقریر میں کسی جج کانام نہیں لیا گیا۔جسٹس اعجازالاحسن نے استفسار کیا کہ حساب کون لے رہا ہے۔جب یہ کہا جارہا تھا تو اس کا مطلب کیا لیا جا رہا ہے۔ جسٹس اعجاز نے ریمارکس دئیے کہ ہم نے آپ کو وقت دیا ۔ فرد جرم عائد کرنے کے بعد بھی موقف کا موقع دیں گے۔نہال ہاشمی کے وکیل نے جواب کے لئے مزید مہلت کی درخواست کی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے فرد جرم عائد کر دی ۔

 

شیئر: