Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کریم نگر میں آج سے شجرکاری مہم کا آغاز کیا جائیگا

حیدرآباد- - - - سرسبزی وشادابی میں اضافہ کیلئے تلنگانہ حکومت کے ہریتا ہارم پروگرام کے تیسرے مرحلہ کے پروگرام کا ضلع کریم نگر میں 11جولائی کو آغاز ہوگاجس کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔وزیراعلیٰ کے چندرشیکھر راؤا س پروگرام کا آغاز کریں گے۔اس سال 40کروڑ پودے لگانے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔حکومت موجودہ سرسبزی وشادابی 24فیصد کو بڑھا کر 33فیصد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ریاستی حکومت نے اس پروگرام کیلئے مرکزی وزیر جنگلات و ماحولیات ہرش وردھن کو مدعو کیا ہے۔اس پروگرام کے پہلے 2 مرحلوںکی کامیابی پر حکومت کافی مسرور ہے جس سے حوصلہ پاکر ریاستی حکومت چاہتی ہے کہ اس پروگرام کے تیسرے مرحلہ کو بڑے پیمانہ پر منعقد کرتے ہوئے پودے اُگائے جائیں۔حکومت اس پروگرام میں عوام کو شراکت دار بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ہریتا ہارم کے2 کامیاب مرحلوں کے تجربہ کو دیکھتے ہوئے حکومت کا ماننا ہے کہ عوام اور مختلف گروپس کو شراکت دار بنانے سے ہی اس مرحلہ کی بڑے پیمانہ پر کامیابی ممکن ہے اور اس کے بہتر نتائج سامنے آسکتے ہیں۔کریم نگر ضلع کو مکمل سرسبز وشاداب بنانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ایک تجزیہ میں کہا گیا ہے کہ اس پروگرام کے دوسر ے مرحلہ میں لگائے گئے پودوں کی حالت بہتر ہے۔

شیئر: