اسلام آباد... نیب کی جانب سے وضاحت کی گئی کہ نیب میں اثاثہ جات کے ریفرنس میں گرفتاری ضروری نہیں۔ پاناما کیس جے آئی ٹی کی جانب سے شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنس کی درخواست دائر کرنے کے بعد افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ وزیراعظم کو گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے۔ اس حوالے سے اب نیب حکام کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کیا گیا ۔ نیب کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ نیب میں اثاثہ جات کے ریفرنس میں گرفتاری ضروری نہیں۔ نیب ریفرنس کی تفتیش کے لئے پوچھ گچھ کی جاتی ہے۔ نیب ایسے ریفرنسز کی تحقیقات میرٹ پر کرتا ہے۔