Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی میں رش اوقات صبح 8سے رات8بجے تک

نئی دہلی۔۔۔۔دہلی میں صبح 8بجے سے رات8بجے تک سڑکوں پر ٹریفک جام رہتا ہے اور اس دوران 92فیصد گاڑیوں کی رفتار 30کلومیٹر فی گھنٹے سے آگے نہیں بڑھتی۔یہ بات ایک جائزہ رپورٹ میں بتائی گئی۔حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اختتام ہفتہ رش مزید بڑھ جاتا ہے اور گاڑیوں کی رفتار 25کلو میٹر فی گھنٹے سے زیادہ نہیں ہوتی۔شام میں تو صورتحال اور بھی خراب ہے جب گاڑیوں کی رفتار 31کلو میٹر فی گھنٹے نیچے آجاتی ہے۔ ا سکی بڑی وجہ یہ ہے کہ لوگ اختتام ہفتہ ذاتی گاڑیاں بھی سڑکوں پر لے آتے ہیں۔ بمہرولی بدر پور روڈ پر گاڑیاں 9کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلائی جاتی ہیں۔

شیئر: