ممبئی۔۔۔۔۔شیوسینا کے سربراہ اودھو ٹھاکرے نے کشمیر میں امرناتھ یاتریوں پر ہونیوالے حملے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر بی جے پی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کیلئے گئورکشکوں کو بھیجا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اکثر کہتی ہے کہ سیاسی معاملات میں کھیل اور ثقافت کو نہ لایا جائے لیکن آج ہم پر حملے ہورہے ہیں کیا یہ سمجھا جائے کہ اگر ان دہشتگردوں کے پاس اسلحہ کے بجائے ان کے تھیلوں میںگائے کا گوشت ہوتا تو آج ان میں سے کوئی زندہ نہ ہوتا۔ آج گئو رکشکوں کو بڑا اچھالا جارہا ہے ۔ آخر آپ انہیں دہشتگردوں سے مقابلے کیلئے کیوں نہیں بھیجتے؟۔