Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں بھی منتخب اشیاء پر ٹیکس کا نفاذ

کویت سٹی: سعودی عرب کے بعد اب کویت میں بھی منتخب اشیاء پر ٹیکس کا نفاذ ہوگا۔ القبس اخبار کے مطابق منتخب اشیاء پر ٹیکس کے نفاذ سے سگریٹ کی قیمت میں سوفیصد جبکہ سافٹ اور انرجی ڈرنکس پر50فیصد اضافہ ہوگا۔ کویتی وزارت خزانہ ٹیکس کے نفاذ کے متعلقہ حتمی لائحہ عمل تیار کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق منتخب اشیائ پر ٹیکس ان مصنوعات پر ہوگا جو درآمد کی جاتی ہیں نیز ان پر بھی ٹیکس لاگو ہوگا جو کویت کے اندر تیار کی جاتی ہیں۔ 
 

شیئر: