دبئی: 10ٹریفک خلاف ورزیوں کا جرمانہ 3000درہم
جمعرات 13 جولائی 2017 3:00
دبئی: دبئی پولیس نے 10ٹریفک خلاف ورزیوں پر جرمانہ کی رقم بڑھا کر3000درہم کردی ہے جبکہ گاڑی ضبط کرنے کی مدت میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔ دبئی محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ جرمانہ کی رقم 3000درہم کرنے کا مقصد آمدنی میں اضافہ نہیں بلکہ بے گناہ لوگوں کی جان بچانا ہے۔ مقامی اخبار الامارات الیوم کے مطابق 10خطرناک ٹریفک خلاف ورزیوں پر 90دن تک گاڑی ضبط ہوگی جبکہ ڈرائیور کے ریکارڈ میں 23سیاہ پوائنٹ درج ہوں گے۔ ان خلاف ورزیوں میں نمبر پلیٹ کے بغیر گاڑی چلانا، مقررہ رفتار سے 80کلو میٹر زیادہ رفتار پر گاڑی چلانا، لائسنس کے بغیر سواریاں بٹھانا، جلنے کے قابل مواد لے جانا، ٹرک میں حفاظتی تدابیر اختیار کئے بغیر سامان لے جانا اور ٹریلر سے لدا ہوا سامان گرنا شامل ہے۔