Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی: ملبے میں دب جانے والے کارکن کی نعش نکال لی گئی

دبئی: المحیصنہ علاقہ میں زیر تعمیر عمارت کے ملبے میں دب جانے والے کارکن کی نعش نکال لی گئی۔ امدادی کارکنوں نے 72گھنٹے تک ملبہ اٹھانے میں صرف کئے۔ مجموعی طور پر80ٹن ملبہ ہٹا یا گیا ۔ مقامی اخبار الامارات الیوم کے مطابق امدادی کارکنوں نے متوفی کارکن تک پہنچنے کے لئے حساس کیمرے اور جدید آلات استعمال کئے۔ دبئی پولیس میں امدادی ٹیم کے سربراہ کرنل احمد عتیق نے بتایا کہ امدادی کارکنوں نے اس امکان کے تحت کے کارکن ابھی زندہ ہے انتہائی حساس کیمرے استعمال کئے مگر افسوس کہ اس پر انتہائی بھاری چھت گرگئی تھی جس کے وجہ سے وہ فوری طور پر جاں بحق ہوگیا۔ ملبہ ہٹانے میں 30امدادی کارکنوں نے کام کیا۔ 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: