Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی: زیر تعمیر عمارت کی چھت گرنے سے کارکن ملبے کے نیچے دب گیا

دبئی: المحصینہ علاقہ میں واقع ایک زیر تعمیر عمارت کی چھت گرگئی۔ الامارات الیوم کے مطابق زیر تعمیر عمارت کی تیسری منزل کی چھت دوسری منزل پر گرگئی جس کے باعث ایک کارکن ملبے کے نیچے دب گیا۔دبئی پولیس میں امدادی ٹیم ملبے کے نیچے دب جانے والے کارکن کو نکالنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ امدادی ٹیم کا کہنا ہے کہ گزشتہ 10گھنٹے سے ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے ۔ گرنے والے ملبے کا وزن 80ٹن بتایا جاتا ہے۔ کارکن کو نکالنے کے لئے جدید ترین وسائل استعمال کئے جارہے ہیں۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: