Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹالی ووڈ کی ہیروئنیں بھی منشیات کی عادی

حیدرآباددکن۔۔۔۔ٹالی ووڈ کی 2ہیروئنوں سمیت 9شخصیتوں کو منشیات استعمال کرنے پر اسپیشل ٹاسک فورس نے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔حال ہی میں فورس نے 2منشیات فروشوں کو گرفتار کیا تھا۔ انہوں نے پوچھ گچھ کے دوران اعتراف کیا کہ ٹالی ووڈ کی کئی شخصیتیں منشیات استعمال کرتی ہیں۔ ان میں 2ہیروئن شامل ہیں جس میں سے ایک کا تعلق پنجاب سے ہے۔جن شخصیتوں کو نوٹس جاری کیا گیا ہے ان سے کہا گیا کہ وہ 6دن میں تحقیقاتی افسر کے سامنے پیش ہوں۔ادھر موی آرٹسٹ ایسوسی ایشن نے وارننگ دی ہے کہ منشیات پر روک لگائی جائے۔ایک پروڈیوسر الو اروند نے پریس کانفرنس نے کہا کہ اداکاروں کو خبر دار رہنا چاہیئے کہ ان پرنظر رکھی جارہی ہے۔ پولیس کے پاس ایسے لوگوں کی فہرست موجود ہے۔ اپنا رویہ تبدیل کرلیا جائے۔انہوں نے کہا کہ فلمی صنعت میں کام کرنیوالوں کی تعداد 30ہزار ہے اور اگر ایک ہزار 15افراد منشیات استعمال کرتے ہیں تو اس کا اثر پوری صنعت پر نہیں پڑنا چاہئے۔

شیئر: