Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران اور طاہرالقادری کی جائداد قرق کرنے کا حکم

اسلام آباد... اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جمعہ کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی جائداد قرق کرنے کا حکم جاری کردیا۔ مسلسل غیر حاضری پر حکم جاری کیا گیا۔اے ٹی سی اسپیشل کورٹ کے جج نے جائدادوں کی قرقی کے لئے متعلقہ تھانوں اور ریونیو ڈپارٹمنٹ کو نوٹسز جاری کردئیے۔واضح رہے کہ عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری دیگر افراد کے خلاف دھرنے کے دوران تھانہ سیکریٹریٹ میں پارلیمنٹ ہاوس، پی ٹی وی اور سرکاری املاک پر حملوں اور کار سرکار میں مداخلت کے الزام کے تحت انسداد دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہیں۔

 

شیئر: