لکھنؤ----- آگرہ شہر میں میٹرو چلانے کا منصوبہ اقتدارکی تبدیلی میں کہیں کھو گیا تھا لیکن یوگی حکومت نے اپنے پہلے بجٹ میں ہی اسے جگہ دی ہے۔ ریاستی حکومت نے حصہ کی صورت میں قریب10 کروڑ روپئے کی رقم بجٹ میں مختص کی ہے۔ اس سے اُمید ہے کہ اب میٹرو کا کام کچھ رفتار پکڑے گا۔ انتخابی سال کی وجہ سے سابق سماجوادی حکومت میں اسکیم پر تیزی سے کام ہوا، اس کے بعد رفتار سست ہوگئی تھی۔ صوبے کا نظام بدل گیا تو اس اسکیم کے بارے میں کوئی بات بھی نہیں کررہا تھا۔ حالات ایسے ہوگئے تھے جس سے کمپنی نے ضلع میں میٹرو کی ڈیٹیل پروجیکٹ رپورٹ (ڈی پی آر) بنائی تھی ،اس کی بھی ادائیگی نہیں ہورہی تھی۔ ضلع میں 2006-07 میں مونو اور میٹرو چلانے کا پلان تھا لیکن اُس وقت دونوں ہی اسکیموں کو فزیول نہیں پایا گیا تھا۔ اس کے بعد سابق حکومت میں 2015 ء میں کام شروع ہوا۔ گزشتہ سال 30 جون کو ڈی پی آر چیف سیکریٹری کے سامنے پیش کی گئی تھی۔ اب جاکر یوگی حکومت نے اسکیم کو آگے بڑھانے کیلئے رقم دی ہے۔