سعودی گولڈ مارکیٹ میں پیر 16 دسمبر 2024 کو کاروبار کے آغاز پر سونے کے نرخوں میں اضافے کا رجحان رہا ہے۔
جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ دو ہزار 658 ڈالر فی اونس ریکارڈ کیے گئے۔
عاجل ویب کے مطابق 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 280.41 ریال رہی۔
اتوار کو کاروبار کے اختتام پر21 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 279.42 ریال ریکارڈ کیے گئے تھے۔
24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 320.47 ریال، 22 قیراط ایک گرام 293.76 اور18 قیراط 240.35 ریال رہی ہے۔
21 قیراط آٹھ گرام سونے کی قیمت2.691.91 ریال، 22 قیراط آٹھ گرام 2,820.10 جبکہ 24 قیراط آٹھ گرام سونا 3.076.47 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔
مملکت میں ایک کلو گرام سونا 322,709 ریال میں دستیاب رہا۔