Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیراعظم نے اسپیکر کو اپوزیشن سے رابطوں کا ٹاسک دیدیا

  اسلام آباد....وزیراعظم نواز شریف نے ا سپیکر اسمبلی ایاز صادق کو لندن سے ہنگامی طور پر بلاکر اپوزیشن سے رابطوں کا ٹاسک دیدیا ۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور سیاسی بحران کے حل کیلئے اسپیکرکو ذمہ داریاں سونپ دیں۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ، شاہ محمود قریشی اور ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر فاروق ستار سے فیصلہ کن مذاکرات کریں گے۔ حکومتی ذرائع نے عندیہ دیا کہ وزیراعظم کے استعفیٰ اور اسمبلیوں کو تحلیل کرنے کے سوا دیگر حکومت اپوزیشن کی تمام شرائط کو تسلیم کرنے کیلئے تیار ہے ۔ذرائع کے مطابق ا سپیکر ایاز صادق نے رابطوں کا سلسلہ شروع کر دیا ۔

 

شیئر: