Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بالی ووڈمیں اسٹار بننا ضروری ہے،سیانی گپتا

ممبئی- - - - - - بالی ووڈ فلم ’’جگا جاسوس‘‘ میں اہم کردار نبھانے والی اداکارہ سیانی گپتا کا کہنا ہے کہ وہ بالی ووڈ کی اسٹار بننا چاہتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر آپ اسٹار نہیں ہیں تو آپ کے ٹیلنٹ اور محنت کی کوئی قیمت نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ فلم ’’جگا جاسوس‘‘میں جو کردار طے کیا گیا تھا اسے بدل کر مزید کم کر دیا گیا۔شاید فلم کی ضرورت کے لیے ایسا کیا گیا ہو لیکن اگر آپ بڑے اسٹار ہوں تو پھر کوئی ایسا کرنے کی جرات نہیں کرتا۔واضح رہے کہ سیانی گپتا نے چند سال پہلے فلم ’’مارگریٹا ود اے سٹرا‘‘سے فلموں میں قدم رکھا تھا جس کے بعد شاہ رخ خان کی فلم فین اور اکشے کمار کی جولی ایل ایل بی ٹو میں بھی کام کیا۔

شیئر: