Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کو بچانے کوئی نہیں آئے گا،عمران

اسلام آباد...تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد سپریم کورٹ اور فوج کو نشانہ بنایا جا رہاہے۔ انصاف کا راستہ روکا گیا تو کارکنوں کو انصاف قائم کرنے کی دعوت دوں گا۔کارکنوں کو سڑکوں پر نکالوں گا ۔ اس مرتبہ اتنی عوام سڑکوں پر آئے گی جو پہلے کبھی نہیں آئی ہوگی ۔اتوار کو اسلام آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف اب بیرون ملک نہیں جیل جائیں گے۔ انہیں کوئی بچانے نہیں آئے گا۔انہوں نے کہا کہ دھرنے سے لے کر اب تک قوم میں شعور بیدار ہو چکا ہے۔ پہلے لوگ زرداری کو کرپٹ اور نواز شریف کو معصوم سمجھتے تھے۔ اب عوام باشعور ہیں۔ شریف خاندان اور ن لیگ والے جے آئی ٹی رپورٹ پرجواب دینے کے بجائے کہتے ہیں کہ سازش ہو رہی ہے۔ چوری بے نقاب کریں تو ان کو ساز ش لگتی ہے۔ سرکاری ادارے شریف خاندان کو بچانے کیلئے دستاویزات بدلتے رہے۔ دریں اثناءٹوئٹر پر بیان میں عمران خان نے کہاہے کہ نوازشریف اپنی کرپشن چھپانے کے لئے جمہوریت کو بطور ڈھال استعمال کر رہے ہیں۔

 

شیئر: