Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قبل ازوقت انتخابات کا امکان نہیں،گیلانی

کراچی....سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما یوسف رضاگیلانی نے کہاہے کہ ملک میں قبل ازوقت عام انتخابات کا کوئی امکان نہیں ۔ یہ نہیں چاہتا کہ میری طرح وزیر اعظم کو ہٹایا جائے لیکن میاں صاحب پر سنگین الزامات ہیں۔وزیر اعظم کے استعفے پر پارٹی پالیسی سے متفق ہوں۔اتوارکوکراچی میں پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی کی رہائش پرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ موجودہ سیاسی صورتحال میں پیپلزپارٹی سب سے زیادہ متحرک ہے۔ انہوں نے کہاکہ اداروں کی بقاء کا خیال کرنا چاہئے ۔ اپنے کیس میں اپیل کی نہ لڑائی کی اگر اداروں میں تصادم ہوا تو کچھ نہیں بچے گا۔انہوں نے کہاکہ عدلیہ سے امید ہے وہ بروقت فیصلے کرے گی تاکہ اداروں میں تصادم کی صورتحال پیدا نہ ہو ۔ سابق وزیراعظم نے کہاکہ میرا کرپشن کا کیس نہیں تھا۔آئین کی پاسداری لازمی ہے۔ یہ نہیں کہتا کہ جو میرے ساتھ ہوا وہ سب کے ساتھ ہو لیکن عدلیہ کا فیصلہ بھی ماننا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کے ابتدائی فیصلے پر دونوں فریقوںنے مٹھایاں بانٹی تھی ۔فیصلے ہمیشہ کسی کے حق اور کسی کے خلاف آتے ہیں۔ تصادم کی صورتحال پیدا کرنے کے بجائے عدالتوں کے فیصلے تسلیم کرنے چاہئیں ۔ 

 

شیئر: