گوہاٹی۔۔۔۔ریاست آسام میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ مرنیوالوں کی تعداد 60سے تجاوز کرگئی۔21اضلاع میں10لاکھ افراد متاثر ہیں۔ دریائے برہمپتر میں پانی کی سطح کم ہورہی ہے تاہم موری گاؤں ضلع میں پشتے میں شگاف پڑنے سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ درجنوں دیہات زیر آب آگئے۔ حکام کے مطابق جس پشتے میں شگاف پڑا ۔ اسے 3ماہ قبل تعمیر کیا گیا تھا۔ متاثرہ علاقوں میں 22ہزار سے زائد افراد اب بھی ریلیف کیمپوں میں موجود ہیں۔