Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسمبلی سے ملنے والا پوڈر PETN نہیں

لکھنو۔۔۔۔آگرہ کی فارنسک لیباریٹری نے12جولائی کویوپی اسمبلی سے ملنے والے سفید پوڈر کا جائزہ لیکر بتایا کہ اس میں دھماکہ خیز PETNکا کوئی سراغ نہیں ملا۔ لیباریٹری کے افسر نے کہا کہ اگر اس پوڈر کے بارے میں دھماکہ خیز مواد کا شبہ نہ ہوتا تو ہمیں لکھنوسے اسے یہاں نہیں بھیجا جاتا۔واضح رہے کہ مشکوک پوڈر کے ملنے کے بعد کہا گیا تھا کہ یہ دھماکہ خیز مواد ہے۔افسر کا کہنا تھاکہ قومی تحقیقاتی ادارے نے بھی ہم سے رابطہ کیا تھا اور کہا تھا کہ اس پاؤڈر کا دوبارہ جائزہ لیا جائے۔یوپی کے حکام نے اس سمپل کو حیدرآباد کی لیباریٹری میں بھی بھیجاتھا۔ ایک ذریعے نے کہا کہ 15جولائی کو جو سفید پوڈر ملا تھا جس کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے ۔ پولیس نے کہا تھا کہ وہ میگنیشیم سلفیٹ ہے اور کاسمیٹک یا میڈیسن میں استعمال ہوتا ہے۔جوڑوں کے درد کے مریض اسے استعمال کرتے ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ قانون ساز اسمبلی کاایک رکن جو اس مسئلے سے دوچار ہے وہ اسے اسمبلی لایا ہو۔دریں اثناء یوپی حکومت نے کہا کہ ہم نے تو یہ پوڈر آگرہ کی لیباریٹری میں بھیجا ہی نہیں۔حکومت نے اصرار کیا کہ یہ PETN ہی ہے۔

شیئر: