جدہ۔۔۔۔سعودی ریلوے جنرل کارپوریشن نے اعلان کیا کہ پہلی بار حرمین ایکسپریس ٹرین جدہ پہنچ گئی۔ پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر رمیح بن محمد الرمیح نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ رابغ میں کنگ عبداللہ اکنامک سٹی اسٹیشن سے پہلی بار حرمین ایکسپریس ٹرین تجرباتی طور پر جدہ اسٹیشن پہنچی۔ریلوے منصوبہ پروگرام کے مطابق تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور 2017ء کے آخر تک مکمل ہوجائے گا۔