ریاض- - - - - ترک صدر رجب طیب اردگان 23اور 24جولائی کو سعودی عرب، کویت اور قطر کا دورہ کریں گے۔ دو ہفتے قبل اعلان کیا گیا تھا کہ وہ قطری بحران پر بات چیت کیلئے جولائی کے وسط میں خلیج کا رخ کریں گے تا ہم ایسا نہیں ہوا اب ترک ایوان صدارت نے اعلان کیا ہے کہ وہ 23اور 24جولائی کو خلیج کے دورے پر نکلیں گے۔