Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ سے اختلافات،وائٹ ہاوس کے ترجمان مستعفی

واشنگٹن.... صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مبینہ اختلافات کے باعث وائٹ ہاوس کے ترجمان اور پریس سیکریٹر ی شون اسپائسر مستعفی ہوگئے۔ میڈیا کے معاملات میں بڑے پیمانے پر تبدیلی اور نئی پالیسیوں کے مخالف تھے۔ شون اسپائسر ٹرمپ کی جانب سے وال اسٹریٹ کی کاروباری شخصیت اور اپنے پرانے حمایتی اینتھنی اسکامسی کو وائٹ ہاوس کا کمیونیکشن ڈائریکٹر نامزد کرنے سے بھی خوش نہیںتھے ۔ٹرمپ کی صدارتی انتخابی مہم میں مدد سے قبل شون اسپائسر ریپبلکن نیشنل کمیٹی میں اطلاعات کے سب سے اہم عہدے پر فائز رہے۔ اپنی بریفنگ میں ٹرمپ کا دفاع کرتے نظر آئے۔ شون اسپائسر نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ امریکہ اور صدر کے لئے کام کرنا میرے لئے باعث فخر و اعزاز تھا۔

 

شیئر: