راولپنڈی ... پاک فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ آپریشن خیبر فور کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ۔پاک سرزمین کے ایک ایک حصے کو محفوظ بنایا جائے گا ۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ایک بیان میں کہا کہ کوئی بھی پاکستان کے عزم کو شکست نہیں دے سکتا۔ ترجمان نے کہا کہ وادی راجگال میں پاک فوج نے پہاڑی چوٹی بریخ محمد کنڈاکا کنٹرول سنبھال لیا۔ اب ارد گر دکے علاقوں کو کلئیر کرایا جا رہا ہے۔