Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زہریلی چائے پی کر 21افراد بیمار

مرزا پور۔۔۔۔۔یوپی کے شہر مرزا پور میں ایک ڈھابے سے زہریلی چائے پینے پر21افراد بیمار ہوگئے۔انہیں فوری طور پر اروڑا کمیونٹی ہیلتھ سینٹر لے جایا گیا۔ 3افراد کی حالت تشویشناک ہے جنہیں وارانسی بھیجا گیاہے۔ بتایاجاتا ہے کہ وہاں پچھلے ہفتے بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا اور 27افراد بیمار ہوئے تھے۔ چائے والا موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

شیئر: