پٹنہ ۔۔۔۔۔آرایس ایس نے کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ کانگریس نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ابتک کیا کیا؟واضح رہے کہ راہول گاندھی نے حال ہی میں وزیر اعظم مودی ، آرایس ایس اور مرکز پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے مسئلے کے حل کیلئے کچھ نہیں کیا۔آر ایس ایس کے رہنما اندریش کمار نے کہا کہ جب ملک کا بٹوارا ہوا تھا تو مسئلہ کشمیر اس وقت پیدا ہوا ۔اس مسئلے کی ذمہ دار اس وقت دہلی اور جموں کشمیر کی حکومتیں تھیں اگر یہ حکومت مسئلہ کو صحیح طریقے سے حل کرتیں تو آج سکون ہوتا۔راہول گاندھی مزید مسئلہ پیدا کررہے ہیں جو بدقسمتی کی بات ہے۔ انہوں نے راہول اور سابق وزیر اعلیٰ کشمیر فاروق عبداللہ سے سوال کیا کہ انہوں نے وادی کشمیر میں صورتحال بہتر بنانے کیلئے کیا اقدامات کئے؟۔