ڈھاکا: بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کے کپتان مشرفی مرتضیٰ نے کہا ہے کہ میں جب یہ سمجھوں گا کہ کھیل میں لطف نہیں آرہا تو کرکٹ کے ہر فارمیٹ سے ریٹائر ہوجاونگا۔ ان سے سوال کیا گیا تھا کہ کیا آپ سری لنکا کے دورے کے بعد ٹی ٹوئنٹی چھوڑ دیں گے؟ انہوں نے کہا کہ اب تک تو میں نے اس بارے میں غور نہیں کیا ۔ پچھلے 16 ، 17 سال سے میں بین الاقوامی کرکٹ کھیل رہا ہوں لیکن اگر میرا وقت ختم ہوگیا ہے تو میں پھر اپنی شہرت کو داغدار نہیں کرونگا۔ آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ خود یہ بات زیادہ جانتا ہوں کہ مجھے کب ریٹائر ہونا ہے لیکن ٹیم میں اپنے جگہ بنانے کی جدجہد کرتا رہونگا اور اس بات کو یقینی بناونگا کہ کارکردگی کی بنیاد پر میرا چناو ہو۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی فیصلہ کرنے میں مجھے 30 سیکنڈ سے زیادہ کا وقت نہیں لگتا اور پھر میں پیچھے مڑ کر نہیں دیکھتا۔