Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قانون میں تبدیلی کر کے سعودی ملازمین کو کاروبار کی اجازت دینے کا مطالبہ

ریاض - - -  - - - - -  سعودی صحافی صالح الشیحی نے مطالبہ کیا ہے کہ شہری خدمات کے قانون میں تبدیلی کر کے سعودی ملازمین کو وہ شہری ہوں یا فوجی کاروبار کی اجازت دی جائے ۔انہیں ڈیوٹی مکمل کرنے کے بعد اضافی کام کرنے اور تجارت کرنے کا موقع دیا جائے ۔ اس فیصلے کی بدولت اپنی آمدنی میں اضافہ کر سکیں گے ۔ معاشی پوزیشن بہتر کر سکیں گے ۔ سعودی ملازمین پر پابندیوں نے انہیں بہت سارے ایسے کام کرنے سے روک رکھا ہے جن میں وہ اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا سکتے ہیں ۔ ہزاروں سعودی نوجوان ایسے کاروبار میں لگ سکتے ہیں جن پر غیر ملکی چھائے ہوئے ہیں ۔ الشیحی نے توجہ دلائی کہ قوانین میں ترمیم کی جا سکتی ہے، ہمارے بنائے ہوئے قوانین ناقابل ترمیم قرآن نہیں ۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ سعودی ملازمین کو اضافی ڈیوٹی اور کاروبار سے روکنے کی وجہ ناقابل فہم ہے ۔ الشیحی نے توجہ دلائی کہ اگر ہم نے شہری خدمات کے قوانین تبدیل کر دئیے تو ایسی صورت میں سعودی ملازم ڈیوٹی سے خارج اوقات میں اپنی آمدنی بڑھا سکیں گے ۔ بہت سارے معاشی مسائل سے چھٹکارا حاصل کر سکیں گے ۔ شہری اور عسکری ملازمین کو کاروبار سے روکنا سعودی معیشت کو مقامی شہریوں کی صلاحیتوں سے استفادہ سے محروم کرناہے ۔

شیئر: