ریاض۔۔۔ سوشل میڈیا پر لوگ اس معمر شخص کی وڈیوکو لائیک کر رہے ہیں جو بھولنے کی بیماری میں مبتلا ہے جس کے اثر سے وہ تصور میں ہی بار بار وضو کر تا ہے ۔ وڈیو میں معمر شخص جو کہ استپال میں زیر علاج ہے کو تصور میں بار بار وضو کر تے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔ معمر شخص اپنے خیال میں سامنے رکھے ہوئے لوٹے سے پانی لے کر وضو کر رہا ہے ۔سوشل میڈیا پر اس وڈیو کو دیکھ کر لوگ اس معمر شخص سے متاثر ہو رہے ہیں ۔