Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پالک بارودی سرنگوں کا سراغ لگائیں گے

بچپن میں کارٹون فلم میں پالک کھاکر کارٹون کی طاقت کا تو ہم سب مشاہدہ کرچکے ہیں لیکن حقیقت یہی ہے کہ پالک یقینا انتہائی قوت بخش خوراک ہے ، اب اسے بارودی سرنگوں کی تلاش کیلئے بھی استعمال کیا جائے گا۔ پالک کے پتوں میں موجود کاربن نینو ٹیوبس رکھی جائیں گی جو سینسرکا کام دینگی اور پھر یہ آتشگیر مادہ تلاش کرنے میں مدد دینگے۔یہ سینسروائرلیس کے ذریعے حکام کو ان کے اسمارٹ فون پر اطلاعات فراہم کرینگے جو بڑی آسانی سے زمین میں چھپائی گئی بارودی سرنگوں کا پتہ چلا لیں گے اور یوں انہیں ناکارہ بنا سکیں گے۔سائنسدانوں نے اسکا کامیاب تجربہ بھی کرلیا ہے۔ کیمیکل انجینیئرنگ کے پروفیسر مائیکل اسٹرینو کا کہنا ہے کہ ہم نے اس طرح انسان اور پودوں کا رشتہ پختہ کردیا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ ایک دن آئے گا جب ہم پودوں کے ذریعے خشک سالی کا بھی خاتمہ کرسکیں گے۔ پودے ماحولیات کی مانیٹرنگ کیلئے مناسب تصور کئے گئے ہیں کیونکہ وہ اپنے آس پاس کے بارے میں بڑی ’’اطلاعات ‘‘رکھتے ہیں۔ان کی جڑیں زمین میں ہوتی ہیں اور وہ ہر وقت زیر زمین پانی کے بارے میں ’’معلومات‘‘رکھتے ہیں۔ یہی پودے زیر زمین پانی پتوں تک پہنچاتے ہیں۔

شیئر: