Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند کے کامیاب ترین کرکٹر

اسپورٹس ڈیسک
مہندر سنگھ دھونی واحد ایسے کپتان ہیں جن کی قیادت میں ٹیم نے آئی سی سی کی تینوں بڑی ٹرافیاں جیتی ہیں۔ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہونے کے بعد بھی ہند کے کامیاب ترین کرکٹر ہیں۔مہندر سنگھ دھونی نے گزشتہ ہفتے اپنی35ویں سالگرہ منائی۔ ان سے متعلق بعض دلچسپ حقائق پیش کیے جاتے ہیں۔
مہندر سنگھ دھونی واحد ایسے کپتان ہیں جن کی قیادت میں ٹیم نے آئی سی سی کی تینوں بڑی ٹرافیاں جیتی ہیں۔ ہند دھونی کی کپتانی میں آئی سی سی کی ورلڈ ٹی 20 (2007 میں)، کرکٹ ورلڈ کپ (2011 میں) اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی (2013 میں) کا ٹائٹل جیت چکا ہے۔ہندکے سب سے کامیاب کپتان دھونی کا پہلا پیار فٹ بال تھا۔ وہ اپنے سکول کی فٹبال ٹیم میں گول کیپر تھے۔ فٹبال سے ان کا لگاؤ وقتاً فوقتاً ظاہر ہوتا رہا ہے۔ انڈین سپر لیگ میں وہ ایک ٹیم کے مالک بھی ہیں۔ فٹبال کے بعد انہیں بیڈمنٹن بھی خوب پسند تھا۔ ان کھیلوں کے علاوہ دھونی کو موٹر ریسنگ سے بھی خاصا لگاؤ رہا ہے۔ انہوں نے موٹر ریسنگ میں ماہی ریسنگ ٹیم کے نام سے ایک ٹیم بھی خریدی ہوئی ہے۔
مہندر سنگھ دھونی اپنے بالوں کے سٹائل کے لیے بھی سرخیوں میں رہے ہیں۔ کبھی اپنے لمبے بالوں کے لیے معروف دھونی وقت وقت پر ہیئر سٹائل بدلتے رہے ہیں۔ لیکن خود دھونی فلم ا سٹار جان ابراہم کے بالوں کے دیوانے رہے ہیں۔دھونی 2011 میں ہندوستانی فوج میں اعزازی لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر سرفراز کیے گئے تھے۔ دھونی کئی بار یہ کہہ چکے ہیں کہفوج میں شامل ہونا ان کے بچپن کا خواب تھا۔
2015 میں آگرہ میں واقع ہندوستانی فوج کے پیرا رجمنٹ سے پیرا جمپ لگانے والے وہ پہلے ہندوستانی ا سپورٹس پرسن بنے۔ انہوں نے پیرا ٹروپر ٹریننگ سکول سے ٹریننگ لینے کے بعد تقریباً 15000 فٹ کی اونچائی سے پانچ بار چھلانگ لگائیہے۔ اس میں سے ایک چھلانگ رات کے وقت لگائی گئی تھی۔مہندر سنگھ دھونی موٹر بائیکس کے بھی دیوانے ہیں۔ ان کے پاس ایک سے بڑھ کر ایک تقریباً دو درجن جدید موٹر سائیکلیں ہیں۔ انہیں کاروں کا بھی بڑا شوق ہے۔ ان کے پاس ہمر جیسی کئی مہنگی کاریں موجود ہیں۔ایم ایس دھونی کو بطور کرکٹر پہلی ملازمت انڈین ریلویز میں ٹکٹ کلیکٹر کے طور پر طور پر ملی تھی اس کے بعد وہ ایئر انڈیا میں بھی نوکری کرتے رہے ۔بعد میں وہ ہندوستانی بورڈ کے سابق صدر این سری نواسن کی کمپنی انڈیا سیمنٹ میں افسر بن گئے۔ ۔شادی سے پہلے مہندر سنگھ دھونی کا نام بالی وڈ کی کئی ہائی پروفائل اداکاراؤں سے منسلک کیاگیا

شیئر: