Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مردوں کا قاتل فلو

لندن ...... رائل ہالووے یونیورسٹی کے محققین کا کہناہے کہ مردوں کے قاتل فلو کا وجود اب تک ہے۔ یہ وائرس خواتین سے زیادہ مردوں کو ہلاک کرتا ہے۔ ایک جائزہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایچ پی وی اور ٹی بی کے وائرس سے مرد زیادہ ہلاک ہوتے ہیں جبکہ خواتین میں ان بیماریوں کی شدت کم ہوتی ہے۔ خواتین کو وائرس لگے تو وہ دوسروں کو منتقل کردیتی ہیں۔ یہی وائرس انکے بچوں میں بھی منتقل ہوجاتا ہے کیونکہ وہی انکی گھر میں زیادہ دیکھ بھال کرتی ہیں۔ اگر کسی مرد کو ایچ پی وی جیسا وائرس لگ جائے تو اسکی ہلاکت خواتین کے مقابلے میں 5گنا زیادہ یقینی ہوجاتی ہے۔ محققین کا اب تک خیال یہ ہے کہ خواتین میں قوت مدافعت زیادہ ہوتی ہے۔ مردوں کا وائرس دوسروں تک کم ہی پھیلتا ہے لیکن خو داسکے جسم میں خوب تیزی سے پھیلتا ہے۔
 

شیئر: