Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

متلاطم دریا کو پرسکون بنانے کیلئے زیتون کا تیل

لندن ..... متلاطم دریا کو پرسکون کرنے کیلئے اگر کھانے کا ایک چمچہ زیتون کا تیل ڈالدیا جائے تو پانی میں لہریں ختم ہوجاتی ہیں اور آدھے ایکڑ تک دریا پرسکون ہوجاتا ہے۔ ہارورڈ یونیورسٹی کے ایک لیکچرار نے اس سلسلے میں عملی طور پر تجربہ کرکے وڈیو یو ٹیوب پر ڈالدی۔ اس تیل کا کمال یہ ہے کہ یہ سطح آب پر ایک تہہ کی طرح جم جاتا ہے جس کے نتیجے میں ہوا اس پانی کو لہروں کی شکل نہیں دے پاتی۔ ہارورڈ یونیورسٹی کے لیکچرار ڈاکٹر کریگ نے کہاکہ جب آپ زیتون کا تیل پانی میں ڈالتے ہیں تو وہ پانی کے مثبت مالیکولز کی جانب بڑھتا ہے اور پھر پانی لہریں پیدا نہیں کرپاتا۔ تیل پانی کی سطح پر چھا جاتا ہے اور پانی پر ایک قالین کا سا کا م کرتا ہے ۔ ایک چمچہ صرف آدھے ایکڑ پانی کو پرسکون بنانے کیلئے کافی ہوتا ے۔ واضح رہے کہ ایک صدی قبل امریکہ کے بانیوں میں سے ایک بینجمن فرینکلین نے بھی لوگوںکو ا یک ”کمال“ دکھایا تھا۔ اس نے اپنے ہاتھ میں پکڑی چھڑی تیل میں بھگو رکھی تھی اور قریب ہی جھیل میں پانی میں ڈال دی جس کے نتیجے میں آ س پاس کے علاقے میں پانی انتہائی پرسکون ہوگیا تھا۔
 

شیئر: