Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مورگن نے انکار کرکے ساتھیو ں کیلئے مشکلات کھڑی کیں، گراہم گوچ

لندن (اے ایف پی) انگلینڈ کے سابق کپتان گراہم گوچ نے کہا ہے کہ این مورگن کے دورہ بنگلہ دیش سے انکا ر کے باوجود اب بھی بین الاقوامی کرکٹ میں انکا مستقبل روشن ہے۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ انکا کیریئر ختم ہوگیا۔ ایسی صورتحال میں جب آپ دورہ نہیں کررہے تو دوسرے کو موقع ملے گا۔ واضح رہے کہ کہا جارہا تھا کہ دورے سے انکار کے بعد بین الاقوامی کرکٹ میں مورگن کا مستقبل غیر یقینی ہے۔گوچ نے کہا کہ مورگن تجربے کار اور بین الاقوامی کھلاڑی ہیں او رانکا بہت اچھا ریکارڈ بھی ہے لیکن مورگن اورایلکس ہیلز نے اپنے ساتھیوں کے لئے کچھ مشکلات ضرور کھڑی کی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ فوری طورپر دورے کو منسوخ نہیں کیا جاسکتا تھا۔ریگ ڈکسن جو میرے اچھے دوست بھی ہیں سیکیورٹی افسر ہیں اور انہوں نے اس دورے کی کلیئرنس کے سلسلے میں جو کچھ کہا وہ بالکل درست ہے لیکن اگر ٹیم کا کپتان دورہ نہیں کرتا تو ٹیم اور کرکٹ انتظامیہ کو مایوسی کا ضرور سامنا ہوتا ہے۔

شیئر: