Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک شخص کا اناج اگانے پر 200گیلن پانی کا خرچ

لندن ...... ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ایک انسان کیلئے اناج اگانے پر 200گیلن پانی خرچ ہوتا ہے اور زمین کی22پونڈ (10کلو) کی اوپری تہہ کا نقصان ہوتا ہے۔ اگر ہم نے اپنے طور طریقے تبدیل نہ کئے تو قحط اور جنگ کا بھی خطرہ ہے۔ ماہرین نے کہا کہ اگلے 50برس میں خوراک کی پیداوار کو دگنا کرنا ہوگا تاکہ دنیا کے لوگوں کی ضروریات پوری کی جاسکیں۔ نیوزی لینڈ میں ہونے والی سوائل سائنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ”21ویں صدی میں بقاءکا مسئلہ“ کے عنوان سے کتاب کے مصنف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت بنی نوع اانساں کو 10 بڑے خطرات لاحق ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ صرف اور صرف ایک شخص کے اناج اگانے پر10کلو زمین کی اوپری تہہ،800لیٹر پانی (200گیلن) ، 1.3لیٹر ڈیزل، 0.3گرام جراثیم کش ادویہ اور 3.5کلو کاربن ڈائی آکسائڈ صرف اور صرف ایک شخص کے اناج اگانے پر صرف ہوتی ہے۔ اگر آپ اس کو دنیا کی 7سے 10ارب کی آبادی سے ضرب دیں تو خود اندازہ لگا سکتے ہیں کہ یہ سب کچھ آج کی نسل کیلئے کتنا بڑا چیلنج ہے۔ حضرت انسان کا ”جبڑا “ اس کرہ ارض کیلئے سب سے زیادہ تباہ کن ثابت ہورہا ہے۔ آج جس بڑے پیمانے پر زرخیز زمین، پانی ، جنگلات کے کٹاو، سمندر کو مچھلی سے خالی کرنے اور جنگلی حیات کو تباہ و برباد کرنے کا عمل ہورہا ہے وہ پہلے نہیں تھا لیکن بہت ہی کم لوگوں کو اس حوالے سے احساس ہے۔ مصنف نے کہا کہ ہر سال 75بلین ٹن کی زمین تباہ و برباد ہورہی ہے اور یہ مسئلہ پیچیدہ تر ہوتا جارہا ہے۔ پچھلے 40برسوں کے دوران ہم دنیا کی ایک تہائی زرخیز زمین تباہ کرچکے۔ انہوں نے پانی کی قلت کو بھی سنگین خطرہ قرار دیا اور اقوام متحدہ کی اس وارننگ کا ذکر کیا کہ دنیا بھر میں پانی کی طلب 2030 کے عشرے تک 40فیصد تک بڑھ جائیگی۔
 

شیئر: