Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرمنی میں2بھائی گرفتار،حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

برلن ... جرمن پولیس نے مشرقی جرمنی سے2بھائیوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے جو مبینہ طور پر کرسمس پر ایک شاپنگ مال میں حملے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ دونوں بھائیوں کے نام اور مزید تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔ دریں اثناءکرسمس مارکیٹ پر ٹرک حملے میں مشتبہ تیونسی کے ملوث ہونے کے مزید شواہد ملے ہیں۔جرمن وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ جس ٹرک سے برلن کی کرسمس مارکیٹ پر حملہ کیا گیا تھا، ا±س کے کیبن سے مشتبہ تیونسی باشندے انیس عامری کی انگلیوں کے نشانات دستیاب ہو گئے ۔ ان نشانات سے معلوم ہوتا ہے عامری ہی حملے کا مرکزی ملزم ہو سکتا ہے۔ پولیس نے جنوبی شہر ہائل برون کے بس اسٹینڈ پر کھڑی ایک بس کی بھی تلاشی لی۔ قبل ازیں پولیس ایمرش سٹی میں بھی چھاپہ مار چکی ہے۔ کرسمس مارکیٹ کے قریب مسجد پر بھی چھاپہ مارا ۔گیا جہاں عامری حملے کے چند گھنٹے بعد موجود تھا۔ سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج سے اس کی تصدیق ہوئی ہے۔

 

شیئر: