Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روسی طیارہ گر کر تباہ، 91ہلاک

ماسکو .... روسی مسافر طیارہ اتوار کو بحر اسود کے ساحلی شہرسوچی سے ٹیک آف کے بعدگر کر تباہ ہوگیا۔ روسی وزارت دفاع کے حکام نے ایک بیان میں کہا کہ تباہ ہونے والے طیارے کے ٹکڑے ساحلی شہر سوچی سے ڈیڑھ کلو میٹر دور بحر اسود سے مل گئے۔ واضح رہے کہ ٹی یو 154مسافر طیارہ جوشامی شہر لادیفہ جارہا تھا،پرواز کے کچھ دیر بعد راڈار سے اچانک غائب ہوگیا تھا۔ طیارے میں عملے کے8 ارکان سمیت 91 افراد سوارتھے۔ وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ طیارے میں روسی فوجی، صحافی اور فنکار شامل تھے جو شام میں نئے سال کی تقریبات میں شرکت کیلئے جارہے تھے۔شام میں روس کے فوجی اڈے پر تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔ و اضح رہے گزشتہ سال نومبر میں ترکی نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی پر روسی جنگی طیارہ مار گرایا تھا۔ روس کا ایک طیارہ 2015ءمیں بھی مصر میں گر کرتباہ ہوا تھا جس میں 217مسافر اور عملے کے 7ارکان سوارتھے۔ 
 

شیئر: