Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عراقی پارلیمنٹ کے کئی ارکان کا انتباہ

بغداد ۔۔۔۔۔عراقی پارلیمنٹ کے سنی ارکان نے انتباہ دیا ہے کہ سعودی عرب کے خلاف عراقی ایوان نمائندگان میں امریکی قانون جاسٹا جیسا کوئی قانون منظوری کیلئے پیش کیا گیا تو اس کی مخالفت کی جائے گی۔ یہ انتباہ عراقی رکن پارلیمنٹ عالیہ ناصیف کی جانب سے اس اعلان کے بعد کیا گیا جس میں کہاگیا تھا کہ وہ جاسٹا قانون سے مماثل قانون کا مسودہ پارلیمنٹ میں پیش کرنا چاہتی ہیں جس کے بموجب سعودی عرب کو دہشتگردی میں ہلاک ہونیوالوں کے اہل خانہ کیلئے معاوضے ادا کرنے کا پابند بنایا جائے گا۔ بین الاقوامی ماہرین قانون طارق حرب نے عالیہ ناصیف کے اس اعلان کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ اس قسم کا قانون وہ عراقی پارلیمنٹ سے کیونکر منظور کراسکتی ہیں۔ یہ ان کی آرزو ہے جو کبھی پوری نہیں ہوگی۔ قانونی اعتبار سے یہ موثر نہیں ہوگا۔ عالیہ ناصیف کی حمایت دولۃ القانون نامی پارلیمانی گروپ کررہا ہے۔ان کا تعلق اسی گروپ سے ہے۔ اس کے رہنما عراقی نائب صدر نوری المالکی ہیں۔ ارکان پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ پارلیمانی زبان کے حوالے سے اس کا کوئی جواز نہیں بنتا۔سنی ارکان پارلیمنٹ پوری قوت سے اس کی مخالفت کا اعلان کرچکے ہیں۔ المالکی گروپ کے ساتھ اس حوالے سے لڑائی ٹھن جائے گی۔

شیئر: